ارشد شریف

صدر، وزیراعظم اور عمران خان کا ارشد شریف کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نمائندہ عکس)وزیراعظم میاں شہباز شریف، صدر ڈاکٹر عارف علوی اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے لکھا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی،صدر عارف علوی نے بھی اپنے ٹویٹ میں صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا،صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ ارشد شریف کی وفات پاکستان اور صحافت کا بہت بڑا نقصان ہے،

ادھر چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صحافی ارشد شریف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں