صحت کی سہولیات

صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے 7 ارب 13 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے مجموعی طور پر اب تک 7 ارب 13 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں،

حکومت نے اس شعبہ کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 13 ارب 37 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق حکومت نے پمز اسلام آباد میں سہولیات کی فراہمی کے لئے 10 کروڑ 50 لاکھ، پمز اسلام آباد میں ایچ وی اے سی پلانٹ روم کی اپ گریڈیشن اور تبدیلی کے لئے54 کروڑ 50 لاکھ، رورل ہیلتھ میں سہولیات کی فراہمی کے لئے 15 کروڑ، پرائم منسٹر ہیلتھ پروگرام فیز IIکے لئے 2 ارب 40 کروڑ، ای پی آئی پروگرام کے لئے 56 کروڑ 48 لاکھ، اے جے کے میں چائلڈ ہیلتھ پروگرام کے لئے 26 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں