محمد صادق سنجرانی

صادق سنجرانی کی چینی صدر شی جن پنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے مسلسل تیسری بار سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پرمبارکباد

اسلام آباد (نمائندہ عکس)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چین کے صدر شی جن پنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے مسلسل تیسری بار سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین ترقی اور خوشحالی کی بیمثال منازل طے کر رہا ہے اور پاکستانی عوام اور قیادت چین کے ساتھ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستانی قیادت چینی صدر کے ساتھ ملکر پاک ـچین جامع اسٹریٹجک شراکت دارنہ تعلقات کو فروغ دینے اور دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کی خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں