جو بائیڈن

شیڈول کے بغیر امریکی صدر نے موسادکے چیف کو ملاقات کے لیے بلا لیا

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موسادکے سربراہ یوسی کوہن سے وائٹ ہائوس میں ملاقات کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ امر باعث حیرت ہے کہ موساد چیف سے ملاقات صدر کی طے شدہ ملاقاتوں کے شیڈول میں شامل نہیں تھی۔ ملاقات سے چند منٹ قبل صدر جو بائیڈن نے یوسی کوھن کو ملاقات کا پیغام بھیجا جو پہلے سے وائٹ ہائوس میں موجود تھے۔

صدر بائیڈن نے موساد کے سربراہ کو چند منٹ قبل بغیر کسی پروگرام کے ملاقات کے لیے بلا لیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہ نمائوں نے ایرانی جوہری معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی نقطہ نظر کو سنا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں