شین واٹسن

شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا، آئندہ برس پی ایس ایل کھیلیں گے

سڈنی (عکس آن لائن) آسٹریلین آل راﺅنڈر شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیکر اگلے سال پی ایس ایل میں شرکت پر رضا مندی ظاہر کردی۔ پی ایس ایل فائیو کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اونر ندیم عمر نے میڈیا سے وڈیو لنک گفتگو میں کہا کہ معروف سٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیکر اگلے سال پی ایس ایل میں شرکت پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

ندیم عمر کے مطابق انھوں نے آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو اصرار کر کے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جبری طور پر واپس لینے پر مجبور کیا ہے، اگلے برس پی ایس ایل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرنے والے شین واٹسن نے اپنا فیصلہ واپس لینے پر رضا مندی ظاہر کردی اب وہ آئندہ برس بھی لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی کریں گے۔

علاوہ ازیں انگلینڈ کے مشہور آل راونڈر کیون پیٹرسن بھی اگلے برس ہونیوالی لیگ میں نظر آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں