شیخوپورہ

شیخوپورہ:مسلمانوں کے جسموں سے روح محمد نکالنے کی کوششیں ہو رہی ہیں،ڈاکٹرسلیم چوہدری

شیخوپورہ(نمائندہ عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماءچیئرمین اسٹاک کمیٹی ڈاکٹرسلیم چوہدری نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے جسموں سے روح محمد نکالنے کی کوششیں ہو رہی ہیں لیکن امت میں عشق رسول ﷺکا جذبہ کبھی ماند نہیں پڑ سکتا لسانی، علاقائی، صوبائی اور فرقہ وارانہ تعصبات کو ہوا دینا ملک دشمنی ہے پاکستان کی سالمیت ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے پاکستان جیسے عطیہ خداوندی کی قدر کرنا ہو گی ہمارا جینا مرنا اسلام اور پاکستان کے لئے ہے اسلام اور پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ڈاکٹرسلیم چوہدری نے کہا کہ پاکستان لاالہ الااللہ کی بنیاد پر معرض وجود میں نہ آیا ہوتاتو اس خطہ میں مسلمانوں کے لئے دین پر عمل پیرا رہنا ممکن نہ رہتا،

دفاع پاکستان کے لئے قوم کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ رہے گا، محبت رسول کا جذبہ ناقابل تسخیر طاقت ہے، انہوں نے کہا کہ مغربی قوتیں مسلمانوں کے جذبہ عشق رسول ﷺکو سرد کرنے کے لئے سازشوں میں مصروف ہیں تاجدار ختم نبوت کی محبت ساری محبتوں پر غالب ہے،ہماری عقیدتوں کا مرکز و محور گنبد خضری کا مکیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں