کامران ٹیسوری

شہباز کو چیلنج دینے والے بلاول کراچی کے ہسپتال دیکھیں، گورنر سندھ

کراچی (عکس آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو چیلنج دینے والے بلاول عباسی شہید، سول اور لیاقت آباد ہسپتال کی ایمرجنسی دیکھیں۔

سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ہسپتال کی ایمرجنسی کی حالت دیکھ کر صدمہ ہوا۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی شہر میں کوئی شخص بھوکا نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ جسے راشن کی ضرورت ہے ہیلپ لائن 1366 پر ایڈریس لکھوائے، ہم راشن دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں