قومی یکجہتی

شہباز صاحب قومی یکجہتی اور اتحاد سے کوئی انکاری نہیں،کچھ اپنی بھی ذمہ داری کا احساس کرو

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ شہباز صاحب قومی یکجہتی اور اتحاد سے کوئی انکاری نہیں،حکومت کو طویل لیکچر دیتے ہوئے کچھ اپنی ذمہ داری کا احساس بھی ضرور کرتے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حکومت کو طویل لیکچر دیتے ہوئے کچھ اپنی ذمہ داری کا احساس بھی ضرور کرتے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آپ کے خاندان نے جو کمایا اسی ملک سے کمایا اور باہر لے گئے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اچھا ہوتا اپنی بے پناہ دولت سے عوام کیلئے آج کچھ مختص کرنے کا اعلان کرتے؟ ۔

انہوںنے کہاکہ آج آپ کو یہ اعلان کرنا چاہیے تھا کہ شریف خاندان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے لئے سرمایہ پاکستان واپس لا رہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان عوام کے دکھ درد کا مداوا کرنے کیلئے پہلے ہی لائحہ عمل ترتیب دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کرونا وائرس کے تناظر میں وزیراعظم پاکستان کے عوام کیلئے بڑے ریلیف پیکج کا جلد اعلان کرنے والے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں