شہباز شریف

شہباز شریف کی منصوبے کی متوقع وقت سے پہلے تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) وزیراعظم شہبازشریف نے دیامربھاشاڈیم کادورہ کیا جس کے دوران ڈیم پرجاری تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا۔ چیئرمین واپڈانے وزیراعظم کوجاری تعمیراتی کام پرتفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ منصوبے کی تکمیل سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا اور آبپاشی کیلئے پانی کی فراہمی بڑھے گی، قومی اہمیت کے منصوبے سے فوڈ سکیورٹی میں اضافہ ہو گا، 2.6 ٹریلین روپے کی لاگت سے مختلف منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ منصوبےسے16 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔ چیئرمین واپڈا نے منصوبےمیں کچھ تکنیکی چیلنجز کی بھی نشاندہی کی۔

اس موقع پر شاہدخاقان عباسی،خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے چیئرمین واپڈا کو ہدایت دی کہ منصوبے کی متوقع وقت سے پہلے تکمیل یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں