اسد عمر

شہباز شریف نے جس دن بوٹ پالش کرنا چھوڑ دیے دیکھنا انکو عزت کیسے ملتی ہے ‘اسد عمر

لاہور (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ شہباز شریف حوصلہ کریں جس دن بوٹ پالش کرنا چھوڑ دیے دیکھنا عزت کیسے ملتی ہے‘پی ٹی آئی کی جنگ عوام کیلئےہے‘ عمران خان کی کال کا وقت قریب آنے پر مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں“لولی لنگڑی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی‘الیکشن کا اعلان کیا جائے‘جن لوگوں نے رجیم چینج کیا، اب وہ 100 سال تک پاکستان کی طرف نہیں دیکھ سکتے‘ امپورٹڈ حکومت نامنظور کا نعرہ مسلسل مقبول ہو رہا ہے۔ لاہور میں پی ٹی آئی پروفیشنل ونگ کے زیر اہتمام کنونشن سے پی ٹی آئی رہنماوں نے گفتگو کی اور اس دوران موجودہ حکومت پر سخت تنقید بھی کی۔

اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جنگ عوام کے لیے ہے، عمران خان کی کال کا وقت قریب آنے پر مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ سابق وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ لولی لنگڑی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی، مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ الیکشن کا اعلان کیا جائے۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ جن لوگوں نے رجیم چینج کیا، اب وہ 100 سال تک پاکستان کی طرف نہیں دیکھ سکتے، جس نے سازش کی اسے سوچنا ہو گا کیسے کیسے لوگ حکومت میں بٹھا دیے ہیں۔اس موقع پر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آزادی کا نعرہ لگایا، پوری قوم ان کے ساتھ ہے، عمران خا ن نے قوم کو اکٹھا کیا ہے، امپورٹڈ حکومت نامنظور کا نعرہ مسلسل مقبول ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں