شہباز شریف

شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس، چار گواہوں کے بیانات قلم بند

لاہور (عکس آن لائن ) احتساب عدالت لاہور نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہبازشریف کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر کارروائی مکمل کر لی۔

شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سماعت میں نیب کے چار گواہوں کے بیانات قلم بند کیے جبکہ آئندہ سماعت پر نیب کے مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔ احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر مزید کارروائی چار مارچ تک ملتوی کردی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت میں آج احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ حمزہ شہباز طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے وکلا نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گئا کہ ان کی کمر اور بائیں ٹانگ میں شدید تکلیف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں