حلیم عادل شیخ

شہباز شریف ترچھی ٹوپی لگا کر قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں،حلیم عادل شیخ

کراچی ( عکس آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ شہباز شریف ترچھی ٹوپی لگا کر قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں،جو وزیر اعلیٰ زلزلہ زدگان کی امداد کھا جائے اس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے، لندن میں بیٹھ کر مفروروں اور چوروں کے خاندان نے وزیر اعظم کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی ریٹنگ کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ءحلیم عادل شیخ نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر شور مچایا جارہا ہے،شہباز شریف ترچھی ٹوپی لگا کر قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میاں صاحب کے بیٹے برطانوی شہری ہیں، چوہدری شوگر مل کی تحقیقات کے تمام ملزمان مفرور ہیں،پی ٹی آئی رہنماءنے کہاکہ لندن میں بیٹھ کر مفروروں اور چوروں کے خاندان نے وزیر اعظم کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی ریٹنگ کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔ حلیم عادل شیخ نے سابقہ حکومت کو کرپشن کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ چوہدری شوگر ملز کے لیے مختلف بینکوں سے قرضے لےکر معاف بھی کرائے گئے،ہر ہفتے ن لیگ کی حکومت میں ہوئی کرپشن کو بے نقاب کیا جائے گا۔ملک کی لوٹی گئی پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں