فواد چوہدری

شہباز شریف اپوزیشن کے بجا ئے نون لیگ کو اکٹھا کرنے پردھیان دیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(عکس آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف پہلے اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی بجا ئے نون لیگ کو اکٹھا کرنے پردھیان دیں، کشتی بھنور میں ہے اگراس سے نکلے تو فضل الرحمن کا کندھا تو ہر انتشار کیلئے حاضر ہی ہے۔

ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ شہباز شریف پہلے اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی بجا ئے نون لیگ کو اکٹھا کرنے پردھیان دیں،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سنجیدہ ہو تو الیکشن اصلاحات پر بات کرنے کیلئے پی ڈی ایم جیسے چوں چوں کے مربعے کی بجائے پارلیمانی لیڈرز بات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں