فردوس عاشق اعوان

شہباز شریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے ہیں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے ہیں،برطانیہ کی عدالتوں کو بھی پتہ چلے گا کہ ان کی اصلیت اورحقیقت کیا، سماجی رابطے کی ویب سائیڈ ٹویٹر پر بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قوم کا سوال ہے کہ آپ سچے ہوتے تو عدالت سے رجوع کرنے میں چھ ماہ کیوں لگاتے۔

سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ
شہباز صاحب!میڈیا پراثرانداز ہونا آپکا وطیرہ رہا ہے۔ جھوٹی خبروں سے مخالفین کی بدنامی اور کردار کشی کرانا آپ کی شناخت اور خاصہ ہے، آپ کے دور میں ایک اخبار کا دو صفحات تک سمٹ جانا قوم کو بھولا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں