فواد چوہدری

شہباز اور ڈار کی کوئی حیثیت نہیں،یہ اپنی مرضی سے پانی بھی نہیں پی سکتے، اصل حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہے، فواد چودھری

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملنے والی بزنس کمیونٹی پر شدید تنقید کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہی تاجر برادری پی ٹی آئی کی حکومت گرانے میں شامل تھی، یہ لوگ صرف اپنے مفاد کو سامنے رکھتے ہیں، یہ جنرل باجوہ کوبھی کہتے تھے کہ لٹ گئے، مرگئے، برباد ہو گئے، یہ کر دیں وہ کر دیں،

ان کاروباری افراد کے بیک گرانڈ چیک ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اصل حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہے، وزیراعظم شہبازشریف اور اسحاق ڈار کی کوئی حیثیت نہیں، یہ اپنی مرضی سے پانی بھی نہیں پی سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں