شہباز گل

شہباز اور نواز ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ‘ شہباز گل

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز اور نواز ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں‘شہباز شریف کا آرمی چیف کی تعیناتی یا ایکسٹینشن کے بارے میں بیان ان کی سیاسی بوکھلاہٹ کو واضح کر رہا ہے‘جس کا فیصلہ سال کے آخر میں ہونا ہے اس ایشو کو گندی سیاست میں استعمال کیا جا رہا ہے‘ شہباز صاحب آپ نے کیا فیصلہ کرنا اس وقت تک تو آپ جیل میں ہوں گے۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہباز گل نے لکھا کہ شہباز شریف کا آرمی چیف کی تعیناتی یا ایکسٹینشن کے بارے میں بیان ان کی سیاسی بوکھلاہٹ کو واضح کر رہا ہے۔جس کا فیصلہ سال کے آخر میں ہونا ہے اس ایشو کو اپنی گندی سیاست میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

شہباز صاحب آپ نے کیا فیصلہ کرنا اس وقت تک تو آپ جیل میں ہوں گے۔شہباز نواز ایک سکے کے دو رخ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں