منی لانڈرنگ کیس

شہبازشریف کی ضمانت خارج کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور (کورٹ رپورٹر)اسپیشل کورٹ سنٹرل لاہورنے شہباز شریف کی ضمانت خارج کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عدالت نے 25 مارچ کو مکمل اطمینان کرنے کے بعد شہباز شریف کو حاضری سے استثنی دیا۔ شہبازشریف کو استثنی کیخلاف ایف آئی اے کا موقف جاندار ثابت نہیں ہوا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ضابطہ فوجداری میں کوئی شق موجود نہیں جو ٹرائل کورٹ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کا اختیار دے۔

ٹرائل عدالت اپنے ہی فیصلے پر نظر ثانی کا اختیار نہیں رکھتی۔اسپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی حاضری استثنی کا حکم کالعدم کر کے عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔گذشتہ روز عدالت نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست کے ساتھ عدالتی دائرہ اختیار کی بھی درخواست خارج کرتے ہوئے شہباز شریف کو عبوری ضمانت اور فرد جرم کیلئے 11 اپریل کو طلب کیا۔

اسپیشل کورٹ سنٹرل لاہورنے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ کی دائرہ اختیار اور ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اسپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان نے سماعت کی تحی جبکہ حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان نے حاضری مکمل کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں