شہبازشریف اثاثہ جات

شہبازشریف اثاثہ جات منجمد کیس‘احتساب عدالت نے وکلا کو بحث کیلئے طلب کرلیا

لاہور(عکس آن لائن) احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کے اثاثہ جات منجمد کرنے سے متعلق کیس میں فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کرلیا اور درخواست پر کارروائی 3 جون تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے اثاثہ جات منجمد کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے درخواست پر سماعت کی، شہباز شریف نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ انویسٹی گیشن کے دوران اثاثے منجمد نہیں کیے جا سکتے۔

احتساب عدالت نے فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کرلیا اوردرخواست پر کارروائی 3 جون تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں