شو باز

شو باز عدالتو ں میں خط نہیں اپنی بے گناہی ثا بت کریں’تر جمان پنجاب حکومت

لاہور( عکس آن لائن)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ شو باز عدالتو ں میں خط نہیں اپنی بے گناہی ثا بت کریں،”خط سیا ست” پرانا سیا سی حر بہ ہے لیگی جہاں سے بھی خط منگوائیں انہیں لوٹی دو لت کا حسا ب دینا پڑے گا ، عوام لیٹروںکے دوغلاپن کو سمجھ چکے ہیں اب کو ئی خط ان کی سیا ست نہیں بچا سکے گا۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملک اور قو م کا پیسہ لو ٹنے والے اپنی مظلومیت کا ڈرامہ رچاتے ہو ئے مگر مچھ کے آ نسو بہا رہے ہیں اگر خط لکھنے والو ں کوان چور لیٹرو ں کی اصلیت پتہ چل جائے تو وہ زند گی بھر ان کواپنے ملک میں داخل نہ ہو نے دیں۔انہو ں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) والے کچھ بھی کر لیں انہیں ہر حال میں کرپشن اور لو ٹ مار کاحسا ب دینا پڑے گا۔

مسلم لیگ (ن) اورپیپلز پار ٹی کی قیاد ت پر ابھی تک پی ٹی آئی حکومت نے کو ئی کیس دائر نہیں کیاابھی تک یہ پرانے اپنے اپنے دور کے کیسو ں میں گر فتار ہیں اگر موجودہ حکومت نے ا ن کیخلا ف کو ئی کیس دائر کیا تو ان کی زندگی جیلو ں میں گزرے گی لہٰذا دو نو ں پار ٹیوں کی بھلا ئی اسی میں ہے کہ وہ قومی خزانہ سے لو ٹی دو لت واپس کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں