سیف علی خان

شوٹنگ کے دوران زخمی سیف علی خان کی کہنی کا کامیاب آپریشن

ممبئی (عکس آن لائن)بھارتی اداکار سیف علی خان کا ممبئی کے اسپتال میں کہنی کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کی وجہ سے انکی کہنی متاثر ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان کو 22 جنوری کو ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ سیف علی خان سے متعلق اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ان کے کہنی اور گھٹنے کی سرجری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سیف علی خان کی ٹیم کی جانب سے اداکار کی انجری سے متعلق یا انہیں اسپتال میں داخل کروائے جانے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں