شورکوٹ(نمائندہ عکس آن لائن) شورکوٹ میں پٹرول کی قلت کے بعد ڈیزل کا بحران بھی سامنے آگیا ،
25 دن گزرنے کے باوجود بھی شورکوٹ میں پٹرول کی قلت کو دور نہ کیا جا سکا.
کسی بھی پٹرول پمپ سے پٹرول اور ڈیزل نہیں مل رہا اگر کسی سے پٹرول مل بھی مل رہا ہے،
تو 50 روپے سے زیادہ کا نہیں مل رہاڈیزل کی عدم دستیابی کی وجہ سے کاشتکار شدید پریشانی کا شکار ہیں .
شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں کسی جگہ سے پٹرول نہیں مل رہا اگر کسی سے مل بھی رہا ہے ،
تو وہ 30 یا 50 روپے سے زیادہ کا نہیں دے رہے جو ان کے لیے ناکافی ہے اسکے علاوہ ڈیزل بھی کہیں سے نہیں مل رہا ،
دھان کی فصل بھی آ رہی ہے ڈیزل نہ ملنے سے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے .
ہمارے ملک کی معیشت زراعت کے شعبہ سے وابستہ ہے ڈیزل بحران سے کاشتکاروں کا بہت نقصان ہو گا.
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد پٹرول و ڈیزل بحران پر جلد قابو پا کر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔