شورکوٹ

شورکوٹ شہر کو کینٹ کے ساتھ ملانے والا کینٹ روڈ 10سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

شورکوٹ (نمائندہ عکس آن لائن) شورکوٹ شہر کو کینٹ کے ساتھ ملانے والا کینٹ روڈ 10سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے .

جس کی وجہ یہاں سے گزرنے والے مسافر اور شہریوں کو آمدورفت کے سلسلہ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے .

کینٹ روڈ کئی سکول و کالجز بھی موجود ہیں اس کے علاوہ موٹر وے ایم فور انٹر چینج بھی موجود ہیں .

جو کہ موٹر وے ایم 4 شور کوٹ سے ہوتے ہوئے لیہ اور مظفر گڑھ ے ساتھ ملتی ہے .

روڈ کے ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے یہاں سے گزرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.

ریسکیو 1122 کے مطابق رواں سال میں اس روڈ پربیسیوںحادثات ہو چکے ہیں .

ان حادثات میں بہت سے لوگ جاں بحق جبکہ بڑی تعدادمیں لوگ معذور بھی ہو چکے ہیں ،

مریضوں کو ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتال لے جانے میں روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے .

روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ہسپتال پہنچنے کے لیے 30 سے 40منٹ لگ جاتے ہیں شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ،

کہ جلد از جلد اس روڈ کو نیا بنوایا جائے یا کم از کم اسے مرمت کروایا جائے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں