شامی فوجی اہلکار ہلاک

شمال مغربی شام میں ترکی کے ڈرون حملے ، 26شامی فوجی اہلکار ہلاک

بیروت(عکس آن لائن)شمال مغربی شام میں گزشتہ روز ترکی کے جوابی کارروائی کے طور پر ڈرون حملے میں 26شامی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں ، یہ بات انسانی حقوق کے لئے شامی مبصر گروپ نے کہی ۔ قبل ازیں ترک صدر رجب طیب اردوان نے شام میں درجنوں ترک فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی ۔

برطانیہ میں قائم مبصرگروپ نے کہا کہ شامی فوج کے 26اہلکار اس وقت ہلاک ہو گئے جب ترک ڈرون طیاروں نے ادلب اور حلب صوبوں میں سرکاری فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ، بظاہر جوابی کارروائی جمعرات کو شامی سرکاری فورسز کی جانب سے ایک فضائی حملے میں 33 ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سامنے آئی ہے۔34واں فوجی اہلکار بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں