شمالی کوریا

شمالی کوریا کے صدر نے ملک میں خودکشی پر پابندی لگا دی

پیانگ یانگ ( عکس آن لائن)شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے ملک میں خودکشی پر پابندی لگا دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ خودکشی کرنا اشتراکیت کے خلاف غداری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتیں خودکشیاں روکنے کیلئے اقدامات کریں، خودکشی کی صورت میں عہدیداران کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔شمالی کوریا کی طرف سے ملک میں خودکشی کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے لیکن جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلیجنس سروس نے مئی کے آخر میں اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ شمالی کوریا میں پچھلے سال کے مقابلے میں رواں برس 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جنوبی کوریا کی انٹیلیجنس سروس نے کہا کہ شمالی کوریا میں پرتشدد جرائم میں بھی اضافہ ہوا ہے کیونکہ وہاں لوگوں کو اپنی ضروریاتِ زندگی پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔شمالی کوریا کے ایک صوبے کے عہدیدار نے بتایا کہ صدر کم جونگ ان کی طرف سے خودکشی پر پابندی کا خفیہ حکم نامہ صوبائی، شہری اور ضلعی سطح پر پارٹی کے کمیٹی رہنمائوں کیلئے منعقدہ ہنگامی میٹنگز میں دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں