شمالی کوریا

شمالی کوریا کاجوہری ہتھیاروں کے تجربات شروع کرنے کا اعلان

پیانگ یانگ (عکس آن لائن)شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ وہ امریکا کے خلاف اپنی دفاعی صلاحیتوں میں بہتری کی خاطر تعطل شدہ اپنی تمام تر عسکری سرگرمیوں کو بحال کرنے پر غور کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ناقدین نے بتایاکہ شمالی کوریاکی طرف سے یہ اشارہ جوہری ہتھیاروں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کو دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی ہے۔

اس کمیونسٹ ملک کی طرف سے حال ہی میں متعدد میزائل ٹیسٹوں کے بعد امریکا نے اس پر مزید پابندیاں عائد کی ہیں، جس کی وجہ سے جزیرہ نما کوریا پر تنا و کشیدگی میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں