شعیب ملک

شعیب ملک نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی انجیلو میتھیوز کا کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا

کولمبو (عکس آن لائن) لنکا پریمیئر لیگ میں جافنا اسٹالینز کی جانب سے کھیلنے والے شعیب ملک نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی انجیلو میتھیوز کا کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ میں جافنا اسٹالینز کی جانب سے کھیلنے والے شعیب ملک نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی انجیلو میتھیوز کا کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔بائونڈری لائن کے اندر جاکر اور پھر گیند کو بائونڈری سے باہر اچھال کر کیچ کرنے کا شعیب ملک کا یہ بھرپور ایکشن سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو گئی،میچ کے دوران شعیب ملک کے شاندار کیچ کو کمنٹیٹر نے بھی خوب سراہا جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شعیب ملک کے کیچ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔کمنٹیٹر نے شعیب ملک کے ایکشن کیچ پر کہا کہ یہ کیچ آسان نہیں تھا، شعیب ملک نے بہترین فیلڈنگ کرتے ہوئے کیچ پکڑا۔لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) کے اس میچ میں کولمبو کنگز نے جافنا اسٹالینز کو 6 وکٹ سے ہرا دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں