ڈاکٹر شاہد صد یق

شریف ، زرداری عوام کو اپنا غلام بنا کر رکھنا چاہتے ہیں ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ شریف ، زرداری عوام کو اپنا غلام بنا کر رکھنا چاہتے ہیں،ملک میں اس وقت بھوک راج کر رہی ہے اور عوام حکمرانوں کو جھولیاں اٹھا کر بدعائیں دے رہے ہیں،عام انتخابات کا فوری انعقاد ناگزیر ہے ورنہ مسائل بڑھتے رہیں گے اور ملک بحرانوں میں پھنستا رہے گا ۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے بدترین مہنگائی کا اعتراف کر کے اپنی ناکامی ، نااہلی کا اعتراف کر لیا ہے اب حکمران اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے یاتو فوری طور پر اقتدار سے الگ ہوجائیں یا پھر قومی انتخابات کا اعلان کر دیں اس سے ہی ملک کو مزید تباہی اوربربادی سے بچایا جاسکتا ہے ملک بیرونی قرضوں سے نہیں بلکہ اندرونی سیاستی استحکام سے چلتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان روز بروز معاشی اور سیاسی طور پر مزید مسائل کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے، فوری اور شفاف انتخابات کا انعقاد حقیقی معنوں میں ملک کو بہتری کی جانب لے کر جائے گا وفاقی حکومت کو اقتدار چھوڑنا ہو گا ۔

انہو ں نے کہاکہ عوام کو لاحق مسائل میں اضافہ حالات کو مزید سنگین کئے ہوئے ہے اور عام شہری نہایت پریشان ہیں جس کا ادارک حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ان سے چھٹکارا حاصل کئے بغیر ملکی مسائل اور عوامی مشکلات کا خاتمہ ممکن نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں