اعظم نذیر تارڑ

شرمناک صورتِ حال ہے کہ ریاست پاکستان کا سربراہ ایک پارٹی کا غلام لگتا ہے‘ اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے حلف میں تاخیری حربے استعمال کیے جانے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ شرمناک صورتِ حال ہے کہ ریاستِ پاکستان کا سربراہ ایک پارٹی کا غلام لگتا ہے،

ان کا اپنا کوئی ذہن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عارف علوی نہ صرف آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں بلکہ آئین شکنی پر تلے ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو سوچنا ہوگا کہ وہ توہینِ عدالت لگواکر چھ ماہ جیل جانا چاہتے ہیں یا عدالتی حکم مان کر ا?ئین کے مطابق چلنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں