شرقپورشریف

شرقپورشریف شہر کی سوئی گیس کا کنکشن منڈی فیض آباد لائن سے منسلک کرنے کی منظوری

شرقپورشریف (نمائندہ عکس آن لائن) شرقپورشریف شہر کی سوئی گیس کا کنکشن منڈی فیض آباد لائن سے منسلک کروانے پر شرقپورشریف کے عوام نے وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار ، ایم ڈی سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ عامر طفیل ، جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز آفس شیخوپورہ احسان اللہ بھٹی اور خصوصی کاوش پر صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری ایم پی اے کا شکریہ ادا کیا۔

سول سوسائٹی انجمن تاجران اور دیگر تنظیموں نے کہا کہ این اے 120 اور پی پی 139 میں خصوصی دلچسپی لے کر میاں جلیل احمد شرقپوری ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔علاقہ کے عوام سے پیار محبت کی ایسی مثال نہیں ملتی۔ صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری جیسے عوامی لیڈر اس حلقے کی بنیادی ضرورت ہیں۔ ہم آئندہ بھی ایسی شخصیت کو ہی اپنا نمائندہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں