برجیس طاہر

شاہ کوٹ:پوری قوم نواز شریف کے ؛ووٹ کو عزت دو؛کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے،برجیس طاہر

شاہ کوٹ(نمائندہ عکس آن لائن)
سابق وفاقی وزیر و حلقہ این اے117سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پوری قوم نواز شریف کے ؛ووٹ کو عزت دو؛کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہیں موجودہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کے ایٹم بم گرا دیئے ہیں کروڑوں نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کی بات کرنیوالے اب عوام کو مرغیاں پالنے کا مشورہ دینے لگے ہیں

وہ یہاں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سمیع اﷲ ساہی کے ڈیرہ پر پریس کانفرنس کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے طے شدہ شیڈول کے مطابق لانگ مارچ میں بھی بھرپور شرکت کریں گے اور پارٹی کے حکم پر استعفے بھی جمع کروائیں گے ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ میں کوئی فرشتہ نہیں ہوں مجھ سے بھی غلطیاں سرزاد ہو سکتی ہیں مگر حلقہ این اے 117کی عوام یہاں سے منتخب ہونیوالے دیگر نمائندوں سے میرا موازنہ کر لیں میں نے اپنے حلقہ کے چپہ چپہ میں سوئی گیس کے پائپ ڈلوائے،شاہ کوٹ میں سیوریج،پینے کا صاف پانی،ٹیلیفون ایکسچینج،گرلز ڈگری کالج کے قیام جیسے بڑے منصوبے مکمل کروائے،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری عاصم رندھاوا،دلدار بھٹی،ملک عدیل ودیگر بھی موقع پر موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں