وزرا خارجہ

شاہ محمود قریشی کا بلاول بھٹو کو خط: صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کیلئے رائے مانگ لی

اسلام آباد (عکس آن لائن) جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا معا ملے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو خط لکھا ہے جس میں ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویڑن پر مشتمل صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کیلئے رائے مانگی ہے ۔

خط میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صوبے سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کے لیے پیپلزپارٹی کے دو ارکان بھی نامزد کریں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ جنوبی پنجاب تمام پارٹیوں کی مشاورت اور رضا مندی سے بنایا جا سکتا ہے ،یہ کسی ایک جماعت یا گروہ کا مطالبہ نہیں بلکہ عوام کا درینہ مطالبہ ہے ،میری خواہش ہے کہ اس عوام کے درینہ مطالبے میں پیپلز پارٹی بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور اپنی مثبت رائے سے آگاہ کرے ۔

اس سے قبل شاہ محمودقریشی نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو بھی خط لکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں