شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی سے یو این ڈی پی کے نمائندے کی ملاقات ، مختلف امورپر غور

اسلام آباد (عکس آن لائن)یو این ڈی پی (UNDP ) کے پاکستان میں ریزیڈنٹ نمائندے مسٹر ”کنوٹ اوسٹبی (knut Oestby ) نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ نے مسٹر کنوٹ اوسٹبی کو پاکستان میں بطور ریزیڈنٹ نمائندہ UNDP تعیناتی پر مبارکباد دی۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم پاکستان میں یو این ڈی پی کے تعمیری و مثبت کردار کو سراہتے ہیں ،پاکستان اور یو این ڈی پی مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے سالہا سال سے مل کر کام کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ غریت کا خاتمہ اور دیرپا ترقی کے اہداف کا حصول ہماری حکومت کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اس وقت اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشل کونسل (ایکوساک) کی صدارتی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان، بین الاقوامی فورمز پر “ترقیاتی امور سے متعلقہ مباحث” میں ہمیشہ فعال کردار ادا کرتا رہا ہے ۔وزیر خارجہ نے پاکستان میں ترقیاتی و موسمیاتی امور سے متعلقہ چیلنجز سے نمٹنے اور دیرپا ترقی کے اہداف 2030 کے حوالے سے، یو این ڈی پی کی معاونت کو سراہا۔یو این ڈی پی کے ریزیڈنٹ نمائندے مسٹر ”کنوٹ اوسٹبی ”نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مشترکہ اھداف کے حصول کیلئے یو این ڈی پی کی جانب سے، پاکستان کی مکمل معاونت کا یقین دلایا

اپنا تبصرہ بھیجیں