شاہ عبداللہ

شاہ عبداللہ دوم کے حکم پر اردن فتنہ کیس کے 16 مشتبہ افراد کی رہائی

عمان ( عکس آن لائن)اردن کی ریاستی سکیورٹی عدالت کے پبلک پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ شاہ عبداللہ دوم کے ملک اور عوام کے مفاد سے متعلق تشویش کی بنیاد پر قیدیوں کو قانونی دائرہ کار کے مطابق رہا کیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حال ہی میں اردن کی سیکیورٹی اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے سے متعلق ایسے واقعات پیش آئے ہیں جن کے بعد سے کئی افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پبلک پراسیکیوٹر بریگیڈیئر جنرل حازم المجالی کا کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ کے سابق مشیر اور وزیر خزانہ باسم عوض اللہ سمیت شاہی خاندان کے رکن شریف حسن بن زید کو رہا نہیں کیا گیا۔بریگیڈیئر جنرل حازم المجالی کے مطابق ان افراد کی جانب سے ادا کیے گئے مختلف کردار، ان سے جڑے حقائق اور بھڑکانے کی شدت رہا ہونے والے افراد کے مقابلے میں مختلف نوعیت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں