شاہ زیب قتل کیس

شاہ زیب قتل کیس ،سپریم کورٹ کا درخواست گزار کے وکیل کو دستاویزات ترتیب کے ساتھ جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی عمر قید کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دور ان درخواست گزار کے وکیل کو دستاویزات ترتیب کے ساتھ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے شاہ رخ جتوئی کی اپیل پر مقتول شاہ زیب کے ورثا ء کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔

پیر کو جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ وکیل شاہ رخ جتوئی نے کہاکہ فریقین کے درمیان صلح نامے کے بعد سزا ختم ہو جاتی ہے۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ فریقین کے درمیان ہونے والا صلح نامہ دکھائیں، آپ کی دستاویزات میں کوئی ترتیب نہیں۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ عدالت میں تمام دستاویزات ترتیب کے ساتھ دوبارہ جمع کرائیں۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی ،شاہ رخ جتوئی،سراج تالپور اور غلام مرتضی نے عمر قید کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں