شاہین شاہ آفریدی

شاہین شاہ آفریدی ،وسیم اکرم کے نقش قدم پر چل پڑے

لاہور(عکس آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے ہیمپشائرکانٹی سے معاہدہ کرلیا۔19سالہ شاہین شاہ آفریدی تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں پاکستان کے اہم رکن بن چکے ہیں۔ اپنی شاندار بالنگ کی وجہ سے شاہین شاہ آفریدی مختلف لیگز میں ٹیموں کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں اور اب انہیں کاونٹی کرکٹ کھیلنے کا موقع بھی مل گیا ہے۔روز بال ساتھمپٹن کی کانٹی ہیمپشائر کے اعلان کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو اگلے ٹی ٹونٹی بلاسٹ کیلئے سائن کرلیا گیا ہے اور وہ پورے ٹورنامنٹ میں کانٹی کو دستیاب ہوں گے جو کہ ان کا پہلا کانٹی سیزن ہوگا۔شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ انگلینڈ میں کرکٹ انجوائے کی،

پہلی مرتبہ کانٹی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملنے پر وہ کافی پرجوش ہیں، وہ اس تجربے سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کریں گے اور ساتھ ساتھ اپنی کانٹی کو سرخرو بنانے میں بھی کردار ادا کریں گے۔شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے 19 ایک روزہ میچز میں 40 اور 10 ٹی ٹونٹی میچز میں 14 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں،انہوں نے ورلڈ کپ2019میں 6میچز میں14.63کی اوسط سے16شکار کیے اور محمد عامر کے بعد ایونٹ میں دوسرے کامیاب ترین پاکستانی بالر رہے ۔ہمپشائر کانٹی کے کرکٹ ڈائریکٹر جائلز وائٹ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ایک ابھرتا ہوا ٹیلنٹ ہے جس کے پاس پیس اور ورائٹی دونوں ہے اور وہ ٹیم کیلئے کافی اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔پاکستان کے شاہد آفریدی، یاسر عرفات، سہیل تنویر، عبدالرزاق ، عاقب جاوید اور وسیم اکرم بھی ماضی میں ہیمپشائر کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں