شاہدخاقان عباسی

شاہد خاقان نے وزیراعظم کو سیاسی ڈائیلاگ شروع کرنے کا مشورہ دےدیا

اسلام آباد(نمائندہ عکس) سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو سیاسی ڈائیلاگ شروع کرنے کامشورہ دے دیا۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ملک کوایک نئے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے جس میں ڈائیلاگ ہوناچاہیے کہ ملک کے معاملات کوکیسے چلائیں گے، سیاسی جماعتیں بیٹھ کر آئین کے مطابق وسیع اصول طے کرلیں، آگے بڑھنےکا راستہ بنائیں کہ سیاسی نظام کیسے چلے گا۔انہوں نے کہا کہ کیا گالی گلوچ اور لوگوں کو حملہ آور ہونے کی شے دینے سے نظام چل جائے گا؟

ہمیں طےکرنا ہے کہ یہ سیاسی نظام ہے، دشمنی نہیں، کوشش توکرنی پڑےگی، یہ صرف سیاسی نظام تک محدود نہیں، آج کی معاشی صورتحال اس طرف جانے پر مجبورکرےگی۔سابق وزیراعظم کاکہنا تھا کہ آج بھی معاشی حالت عقل نہیں دے رہی توپھرمجھے بہت مشکلات نظرآتی ہیں، وزیراعظم کوڈائیلاگ کرناچاہیےکیونکہ سیاست آج منقسم ہے، سب کو دعوت دیں، پورےجذبے اور نیک نیتی کے ساتھ دعوت دیں، ڈائیلاگ میں پارٹی کے لیڈرز بیٹھیں، وہ مشورے کرکے اپنی رائے لے کر آئیں۔(ن) لیگ کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ جہاں پر ہرطریقے سے حکومت کو کمزور کیا جائے تو یہ انتشار کا راستہ ہے، سیاست کو ملکی مفاد کے لیے استعمال ہونا چاہیے، معاملات کو بگاڑنے میں نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج الیکشن کسی چیز کا حل نہیں مگر اگلے سال الیکشن نہیں ہوئے تو مزید انتشار ہوگا،

ہم سب کا فرض ہےکہ اپنی ناک سےآگے اور اپنے سیاسی مفاد سے ا?گے دیکھیں، جتنی جلدی ہوسکے ڈائیلاگ کا آغاز کرنا چاہیے اور انتظارمت کریں، ہاتھ آگے بڑھائیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاسی فائدے کی بات نہیں، آج ہمیں ملک کے مفاد کو ترجیح دینا پڑےگی، سیاسی ڈائیلاگ کی بات پہلے بھی کرتا رہا ہوں، وزیراعظم سے کہوں گا، وزیراعظم یہ پروگرام دیکھ رہے ہوں گے، نہ دیکھا تو کل ان سےکہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں