حماس

شام میں حملہ اسرائیلی دشمن کی کھلی بدمعاشی ہے، حماس

مقبوضہ غزہ(عکس آن لائن )اسرائیلی فوج کی طرف سے دارالحکومت دمشق میں فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کی کھلی بدمعاشی اور غنڈہ گردی قرار دیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میںکہا کہ شام میں اسرائیلی فوج کی جارحیت دشمن ریاست کی غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا ثبوت ہے۔ امریکا کی حمایت اور آشیر باد سے صہیونی ریاست آئے روز شام اور دوسرے پڑوسی ملکوں کی خود مختاری کو پامال کررہے اپنی غنڈہ گردی کا ثبوت پیش کررہی ہے۔انہوں نے خطے کے ممالک پر صہیونی ریاست کی بدمعاشی اور صہیونی پروگرام کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔شام میں ایک عسکری ذریعے نے بتایا کہ دمشق میں اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میںکم سے کم 3 شامی فوجی شہید ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں