اظہر محمود

شاداب بطور کپتان ہمیشہ ایک قدم آگے ہوتا ہے،کوچ اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد (عکس آن لائن)اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود نے کہا ہے کہ شاداب خان بطور کپتان ہمیشہ ایک قدم آگے ہوتا ہے اور ہم کراچی کے خلاف میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔اسلام آباد یونائٹیڈ کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل کے میچز ہمیشہ کافی اچھے ہوتے ہیں جو خوش آئند بات ہے، اس طرح کے میچز سے اچھا میسج جاتا ہے کہ یہ مضبوط لیگ ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم جیتنے کی کوشش کریں گے، کراچی ایک میچ ہارا ہے وہ پریشر میں ہو گا، کراچی نے گزشتہ روز اچھی کرکٹ کھیلی ہے، شعیب ملک اور عماد نے کوالٹی مقابلہ کیا۔ایک سوال کے جواب میں اظہر محمود نے کہاکہ پاکستان کے لیے ہمیشہ حاضر ہوں، اگر کچھ بات ہوئی تو دیکھیں گے۔

انہوںنے کہاکہ لائٹس اور نمی میں کیچ پکڑنا مشکل ہو جاتا ہے اور سخت میچوں میں فیلڈنگ کا کردار کافی اہم ہوتا ہے، ایک اچھا کیچ اور اچھا رن آؤٹ میچ بدل سکتا ہے۔اظہر محمود نے کہاکہ ہماری تیاری اچھی ہے، کھلاڑی کھیلتے آ رہے ہیں، ہم ٹیم کو منتخب کرتے ہوئے کافی چیزوں کا خیال رکھتے ہیں، کوشش اور خواہش ہے کہ ایک بار پھر اسلام آباد کو چیمپئن بناؤں۔انہوں نے کہا کہ کپتانی کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب میدان میں ہوتے ہیں، شاداب بطور کپتان ہمیشہ ایک قدم آگے ہوتا ہے، پچھلے سال انجری کی وجہ سے ہمارا کامبی نیشن بگڑا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں