عاصم سلیم باجوہ

سی پیک پرکام سست ہونے کی افواہیں بے بنیاد ہیں،عاصم سلیم باجوہ

اسلا م آباد (عکس آن لائن)چیئرمین چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک پرکام سست ہونے کی افواہوں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ سی پیک سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے،حقیقت میں سی پیک پر تیزی سے کام جاری ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کے فیز ٹو پر کام شروع ہونے والا ہے، سی پیک فیز ٹو میں صنعت، زراعت، خوراک اور سیکیورٹی کے شعبوں پر توجہ دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک فیز ٹو میں چین اور پاکستان کے نجی شعبے حصہ لے رہے ہیں، اس میں سائنس و ٹیکنالوجی اور سیاحت پر بھی زیادہ توجہ دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں