سی پیک

سی پیک سے ماحول دوست اور پائیدار ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی، چینی ماہر

اسلام آباد(عکس آن لائن )ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے اور اس میں شامل سی پیک سے ماحول دوست اورپائیدارترقی کے فروغ میں مدد ملے گی۔چین کے بین الاقوامی ادارے کے ماہر ٹیڈونگ ژو نے کہا ہے کہ چینی حکومت نے ماحول دوست ترقی کے فروغ کے لئے ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے لئے تفصیلی قواعدوضوابط جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کروٹ پن بجلی منصوبے کی تکمیل کے بعد 50 لاکھ لوگوں کے لئے ارزاں اور ماحول دوست توانائی کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبہ شراکت دار ملکوں کی سماجی واقتصادی ترقی اور2030 تک کے عالمی ترقی کے ایجنڈے پرعملدرآمدمیں معاون کرداراداکرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں