سمبڑیال

سیکرٹر ی معدنیات پنجاب اوراسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال نےرمضان بازار کادورہ کیا،اسٹالوں کا جائزہ لیا

سمبڑیال( نمائندہ عکس آن لائن )سیکرٹر ی معدنیات پنجاب عامر اعجاز اکبر کا سمبڑیال رمضان بازار کادورہ، رمضان بازاروں میں آٹے اور چینی سمیت دیگر اشیائے خورد نوش کے اسٹالوں کا معائنہ، خریداری کیلئے آئے ہوئے شہریوں سے رمضان بازار میں ملنے والی رعایت اور سہولیات بارے استفسار جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال سلمان اکبر وڑائچ بھی دورہ کے دوران ہمراہ تھے ۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری معدنیات پنجاب عامر اعجاز اکبر نے کہاکہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں 313رمضان بازاروں کا کامیابی سے انعقاد جاری ہے ان رمضان بازاروں میں اشیائے خورد نوش رعائتی داموں دستیا ب ہیں۔رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں قائم رمضان بازاروں میں اب تک 375 روپے 10کلوگرام فی تھیلہ کے حساب سے46لاکھ 89 ہزار 462 تھیلے فروخت ہو چکے ہیں جبکہ11,403,310کلو گرام چینی فروخت ہوئی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمبڑیال میں رمضان بازار کے دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال سلمان اکبر وڑائچ بھی ان کے ساتھ موجود تھے ۔

سیکرٹری معدنیات نے بازار میں شہریوں سے رمضان بازار میں ملنے والی رعایت اور سہولیات بارے استفسارکیااوراسٹالوں پر اشیاءخوردنوش کے معیار کو چیک کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں قائم زرعی فیئر پرائس شاپس پر پیاز، آلو، ٹماٹر سمیت دیگر 13 اشیاءضروریہ نوٹیفائیڈ ڈی سی ریٹس سے 25 فیصد کم قیمتوں پر فروخت ہوئیں جبکہ کھلی مارکیٹ میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں کو معیار کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی پرائس مجسٹریٹس ذمہ داریا ں انجام دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں