چینی فورنزک رپورٹ

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا اسلاموفوبیا کے تدارک کو ترجیح قرار دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں‘ شبلی فراز

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا اسلاموفوبیا کے تدارک کو ترجیح قرار دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں،اسلام فوبیا کے تدارک کو اولین ترجیح دینا خوش آئند اور ہمارے موقف کی جیت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا اسلاموفوبیا کے تدارک کو ترجیح قرار دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں،

اسلاموفوبیا کے تدارک کو اولین ترجیح دینا خوش آئند اور ہمارے موقف کی جیت ہے۔سینٹر شبلی فراز نے کہاکہ کورونا کو مسلمانوں کیساتھ منسوب کرنا نفرت پر مبنی بی جے پی سوچ کی عکاسی ہے،بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندانہ رویہ انسانی حقوق کی پامالی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں