سینیٹ کے قواعد و ضوابط

سینیٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق ضلع گوادر، بلوچستان سے متعلق معاملہ کمیٹی کو بھیج دیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس کے چیئرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک کو خط میں کہا ہے کہ سینیٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق ضلع گوادر، بلوچستان سے متعلق معاملہ کمیٹی کو بھیج دیا،کمیٹی ضلع گوادر کیلئے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈریل ایکسائز اور کسٹم ڈیوٹیز کی مد میں دس سال کے استثنا کے معاملے کا جائزہ لے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا بجٹ سفارشات میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے ،ضلع گوادر ملک کا سب سے بڑا ساحلی ضلع ہے،ضلع گوادر اقتصادی مواقعوں سے مالا مال ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا ضلع گوادر کے اقتصادی مواقعوں کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے،اقتصادی سرگرمیوں سے ضلع گوادر کے عوام اور پورے ملک تک ثمرات پہنچانے کی ضرورت ہے،

ضلع گوادر تجارتی، صنعتی اور معاشی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاری لانے کیلئے موثر حکمت عملی اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں