سینیٹ کی قائمہ کمیٹی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا جلاس 19 جنوری کو ہوگا، او آئی سی کے اجلاس پر بریفنگ دی جائے گی

اسلام آباد(عکس آن لائن):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس19 جنوری کو یہاں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزراخارجہ کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ غیرمعمولی اجلاس، اس کی کامیابیوں اور پاکستان پر اس کے اثرات اور مستقبل کے امکانات پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس کے شرکاکو بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی اور انہیں وطن واپس لانے کے لئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت اجلاس پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم نمبر ایک میں ہوگا۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں