شازیہ مری

سینیٹ چیئرمین کیلئے سید یوسف رضا گیلانی کو جمہوری اور اخلاقی برتری حاصل ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ سینیٹ چیئرمین کیلئے سید یوسف رضا گیلانی کو جمہوری اور اخلاقی برتری حاصل ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سید یوسف رضا گیلانی نے آئین کے تحفظ کیلئے شاندار کردار ادا کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز عمران نیازی کے طابوت کو کندھا دینے سے گریزاں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے ممبر پارلیمان عمران نیازی کی نالائقی سے آزادی چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کیلئے بہتر ہے باعزت طریقے سے اقتدار چھوڑدیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں