خرم شیر زمان

سینیٹ میں سب سے بڑی منڈی سندھ میں لگی ہوئی ہے، پی پی سرپرائز کے لیے تیار رہے،خرم شیر زمان

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہاہے کہ سینیٹ میں سب سے بڑی منڈی سندھ میں لگی ہوئی ہے، لوگوں کا لوٹا ہوا پیسہ ضمیر خریدنے پر لگایا جارہا ہے،

پی پی سرپرائز کے لیے تیار رہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہاکہ جمہوریت کے دعویدار آئین و قانون کو روندتے ہوئے ذاتی مفادات کے لیے ضمیر فروشی کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کا لوٹا ہوا پیسہ ضمیر خریدنے پر لگایا جارہا ہے۔ بنارسی ٹھگوں کے استاد سندھ کے مستقبل پر سیاہ دھبا ہیں۔

لوگوں کو ڈرا دھمکا کر اور خرید و فروخت کے ذریعے وفاداریاں تبدیل کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ پی پی سندھ میں ہمیشہ چور اقتدار کے لیے چور دروازے ڈھونڈتی رہی ہے۔ پی پی سرپرائز کے لیے تیار رہے، عمران خان کی قیادت میں اس نظام کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں