سینیٹ انتخابات

سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ ،22فروری کونمائندوں کو بلا لیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے پارلیمانی جماعتوں کے نمائندگان کو 22فروری کو بلا لیا

الیکشن کمیشن نے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کیلیے ضابطہ اخلاق کا مسودہ بھی تیار کرلیا،تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندگان کو 22 فروری کو بلا لیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کیساتھ مشاورت کے بعد ضابطہ اخلاق جاری کیا جائیگا، ضابطہ اخلاق کا ڈرافٹ تیار کیا ہے جس کے مطابق سیاسی جماعتیں اورامیدواران انتخابات کے پر امن اور بہتر انعقاد کیلئے تمام قوانین پر عملدرامد کریں گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری ہونے والی ہدایات کی پابندی کرنا ہوگی، کسی کو پاکستان یا پاکستان کی خود مختاری، استحکام اور سلامتی کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایسی بات سے اجتناب کرنا ہوگا جس سے عدلیہ کی آزادی یا خود مختاری متاثر ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں