سینیٹ الیکشن

سینیٹ الیکشن میں شفافیت یقینی بنانے پر اپوزیشن کا واویلا سمجھ سے بالا ہے، سینیٹرشبلی فراز

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدام پر واویلا مچانا سمجھ سے بالاتر ہے،اوپن بیلٹ کی مخالفت کر کے انہوں نے واضح کردیا کہ یہ سیاست میں پیسے کی سیاست ختم نہیں کرنا چاہتے،انتخاب میں شفافیت جمہوریت کی مضبوطی ہے۔

اتوار کو ٹویٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ انتخابات میں شفافیت جمہوریت کی مضبوطی ہے، اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدام پر واویلا مچانا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ کی مخالفت کر کے اپوزیشن نے واضح کردیا کہ یہ سیاست میں پیسے کی سیاست ختم نہیں کرنا چاہتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں