سینیٹر رحمان ملک

سینیٹر رحمان ملک نے آٹا، چینی، گھی و دیگر اشیائے خورد و نوش کے اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے آٹا، چینی، گھی و دیگر اشیائے خورد و نوش کے اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا ۔ ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے وزارت داخلہ، ہوم سیکرٹری سندھ و خیبرپختونخوا سے آٹا، چینی و گھی کے اسمگلنگ پر رپورٹ طلب کرلی ۔

رحمن ملک نے کہاکہ بلوچستان و خیبرپختونخوا کے ذریعے آٹا، چینی و گھی افغانستان اسمگل ہو رہا ہے، آٹا، چینی و گھی کے اسمگلنگ کے پیچھے کارفرما مافیہ کے خلاف سخت اقدامات کئے جائے۔انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، وجوہات دریافت کئے جائیں ،مختلف شہروں فی کلو آٹے کی قیمت 70 روپے تک پہنچ گئی ہے، ملک بھر میں آٹے کی بحران و قیمت میں اضافے پر تشویش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں