عمر سرفراز چیمہ

سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری فسطائیت کی انتہا ہے،عمر سرفراز چیمہ

لاہور (نمائندہ عکس) مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شریف، زرداری فورس ایف آئی اے کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری فسطائیت کی انتہا ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک طرف واضح 16 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ اور شہباز کو بری کر دیا گیا،

این آر او 2 دے کر سب چوروں ، ڈاکوں کو قوم کا خون چوسنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے، دوسری طرف پی ٹی آئی رہنماں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر گرفتار کیا جا رہا ہے۔ مشیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ شہباز زرداری مافیا کا مقابلہ کریں گے اور ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں